ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی سی دفتر میں بہتر کارکردگی کے لئے عملے کو انعامات۔ ڈی سی کا مستحسن اقدام

ڈی سی دفتر میں بہتر کارکردگی کے لئے عملے کو انعامات۔ ڈی سی کا مستحسن اقدام

Tue, 06 Feb 2018 19:46:25    S.O. News Service

کاروار 6؍فروری (ایس او نیوز) ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دفتری کاموں کو تیزی سے نپٹانے اور کاکردگی میں بہتری لانے کے لئے ایک امستحسن اقدام کیا ہے جس کے تحت ہرمہینے سب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے تین اسٹاف کو اول دوم او ر سوم انعامات سے نوازا جائے گا۔

اسی سلسلے میں جنوری مہینے میں بہترین کارکردگی کا اول انعام بھاسکر کوچریکر، دوم انعام راجیشور گاوڈراور سوم انعام ایشور بھٹ کو دیا گیا ۔انعام سے نوازنے کے لئے عملے کی طرف سے وقت کی پابندی، موجودہ کاموں کو تیزی سے نپٹانے اور بقیہ پڑے ہوئے کام کو ممکنہ طور پر جلد سے جلد مکمل کرنے جیسے اصولوں کو سامنے رکھ کر درجہ بندی کی جاتی ہے ۔ ڈی سی نکول کا کہنا ہے کہ اس سے عملے کے اندر تندہی اور دلچسپی کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ فروغ پائے گا جس سے عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔

اس سے قبل ایڈیشنل ڈی سی مسٹر ایچ پرسنّانے کہا کہ اسٹاف میں بہتر کاکردگی دکھانے والوں کوسالانہ انعام دیا جاتاتھا ۔ اب یہ انعام ماہانہ کارکردگی پر دیا جائے گا اور ایسے اسٹاف کے فوٹو ہر مہینے ڈی سی آفس کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کیے جائیں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسی طرح دوسرے محکمہ جات بھی اپنے اسٹاف کے اندر کام کی دلچسپی بڑھانے کے لئے ایسے انعامات کا سلسلہ شروع کریں گے۔


Share: